لوگ ویرات کوہلی کے خلاف متعصب ہیں، سنیل گواسکر

95

بھارت کے سابق لیجنڈ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ لوگ ویرات کوہلی کے خلاف متعصب ہیں، اور روہت شرما کی فارم پر کوئی بات نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق ایک اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ روہت شرما بھی فارم میں نہیں ہیں ان کی کوئی بات نہیں کرتا، سب کی نظروں میں ویرات کوہلی ہے۔

واضح رہے کہ سابق عظیم سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کی باتوں کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی حمایت میں بات کی ہے۔

گواسکر کا خیال ہے کہ لوگ کوہلی کے خلاف متعصب ہیں اور روہت شرما کے آؤٹ آف فارم ہونے پر کوئی آنکھ نہیں بھاتا۔

ایک سوال کے جواب میں گواسکر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب روہت شرما رنز نہیں بناتے ہیں، کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔ سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ فارم عارضی ہے اور کلاس مستقل ہے، آپ صرف ویرات کوہلی کے بارے میں کیوں پوچھ رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اس سال صرف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ لیا ہے اور 128.58 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 20.25 کی اوسط سے صرف 81 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

گواسکر نے مزید کہا، ہمارے پاس ایک اچھی سلیکشن کمیٹی ہے۔ ٹیم کا اعلان ہونے میں ابھی دو ماہ باقی ہیں اور ایشیا کپ بھی باقی ہے۔ آپ وہاں فارم دیکھ کر اپنی ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں، ویرات کوہلی کو کچھ وقت دیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا تھا کہ اگر کوہلی رنز نہیں بنا رہے ہیں تو نوجوانوں کو انتظار میں نہیں رہنا چاہیے۔

بھارت کے سابق تیز بولر وینکٹیش پرساد نے بھی بالواسطہ طور پر کہا تھا کہ کوہلی کو اپنی فارم تلاش کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانا چاہیے اور پھر ٹیم میں واپس آنا چاہیے۔

پرساد کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب آپ آؤٹ آف فارم ہوتے تھے تو آپ کو شہرت سے قطع نظر ڈراپ کر دیا جاتا تھا۔ سورو، سہواگ، یوراج، ظہیر، بھجی سبھی فارم میں نہ ہونے پر ڈراپ ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }