ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین اپنے نمبرز پر براجمان
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اپنے نمبرز ہر برقرار ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے عثمان خواجہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن کا دوسرا اور جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔
Advertisement
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں، مچل اسٹارک کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر آ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔