بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، کوہلی ڈراپ

57

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18   رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔

اسکواڈ میں شامل کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو کی شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہے، لیکن جسپریت بمراہ اور یوزویندرا چاہل اسکواڈ میں شامل  نہیں ہیں۔

نومبر 2021 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے روی چندرن ایشون کو  روی بشنوئی، اکشر پٹیل اور رویندرا جدیجا  جیسے دیگر اسپن آپشنز کے ساتھ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹور پر ون ڈے سیریز میں آرام کی غرض سے شامل نہ کیے جانے والے رشابھ پانت  اور ہاردک پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

آئی پی ایل  سے نام کمانے والے فاسٹ بولر عمران ملک، رتوراج گائیکواڈ اور سنجو سیمسن بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ تینوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

اسکواڈ:

روہت شرما(کپتان)،  ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا، شریاس ایئر، دنیش کارتک، رشابھ پانت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، بھونیشور  کمار،  اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }