عراق و افغانستان: اقتدار مسلط کرنا امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت، سعودی ولی عہد

41

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ عراق اور  افغانستان دونوں ممالک میں امریکہ کامیاب نہیں ہو سکا اس کی وجہ طاقت کے ذریعے اقتدار مسلط کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا کہ طاقت کے ذریعے اقتدار کو مسلط کرنے کی کوشش کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے جیسا کہ عراق اور افغانستان میں ہوا، عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں امریکہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ  2021 میں افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں ہلاک افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، وہیں فلسطین میں صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر  بھی امریکی اقدامات پر سوال اٹھتے ہیں۔

سعودی ولی عہد سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کےساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک ہے۔ مملکت نے اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار اپنائے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے مزید طریقہ کار بھی ترتیب دیے ہیں۔

علاوہ ازیں، سعودیہ امریکہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کچھ اقدار مشترک ہیں جبکہ کچھ متضاد معاملات ہوسکتے ہیں۔ متضاد معاملات کا احترام کرتے ہوئے امریکا اور سعودی عرب کو اپنے اختلافات کے باوجود ایک ساتھ رہنا چاہیے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }