بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پنجاب سے آئے سیاحوں کی کار دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال میں پیش آیا جہاں رام نگر کے علاقے میں ایک کار دریا میں جاگری جس میں 11 افراد سوار تھے۔
اتراکھنڈ ڈیزاسٹر فورس نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور دریا سے 9 لاشوں کو نکالا گیا جب کہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بے قابو کار دریا میں جاگری اور اس میں پانی بھر گیا، مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کےبعد لاشیں ان کے علاقے میں روانہ کی جائیں گی۔
Advertisement