تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کی یوم شہادت پر وادی میں یوم مزاحمت
سری نگر: برہان وانی کی یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم مزاحمت کا دن منایا جارہا ہے۔
دنیا بھر میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے معروف نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر یوم مزاحمت کے طورپر منارہے ہیں۔
کشمیری 8 جولائی کوبرہان وانی کے یوم شہادت کواس عزم کی تجدید کے ساتھ یوم مزاحمت کے طور پر منارہے ہیں کہ شہدا ء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو ان کے دو ساتھیوں کے ہمراہ 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا تھا۔
Advertisement
برہان وانی کی شہادت کے بعد پوری وادی کشمیر میں زبردست عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھی مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں کی شہادت کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔
برہان وانی کی شہادت سے لے کر اب تک بھارتی فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں 1697 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں 37 خواتین اور 122 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔
شہید افراد میں سے 189 افراد کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برہان وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور کشمیری عوام ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے کیونکہ وہ ان کے دلوں میں بستے ہیں۔
برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کونئی جلا بخشیہے کیونکہ ان کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہزاروں برہان ابھر کے سامنے آئے ہیں۔