مغربی میڈیا رپورٹس بے بنیاد، سی آئی اے نے روسی صدر کو صحتمند قرار دیدیا

38

امریکا کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے سے متعلق کوئی انٹیلیجنس اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

صدر پیوٹن رواں برس 70 سال کے ہو جائیں گے۔ مغربی میڈیا میں اس حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ صدر پیوٹن ممکنہ طور پر بیمار ہیں اور کینسر کے مرض کا شکار ہیں مگر ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں۔ اُنہوں نے ازراہِ مذاق یہ بھی کہا کہ وہ تو بہت صحتمند نظر آ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے کولوراڈو میں ایسپن سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن کی صحت کے بارے میں کئی افواہیں ہیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں تاہم اُنہوں نے کہا کہ یہ باضابطہ انٹیلیجنس تجزیہ نہیں۔ ماسکو میں بطور امریکی سفیر وہ دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے روسی رہنما کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور ان سے رابطے میں بھی رہے ہیں۔

Advertisement

سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ صدر پیوٹن قابو رکھنے، خوفزدہ کرنے اور حساب برابر کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور گزشتہ دہائی میں اُن کی طبعیت میں مزید سختی پیدا ہوئی ہے۔ اُنہیں یقین ہے کہ بطور روسی صدر اُن کی تقدیر میں لکھا ہے کہ وہ روس کو دوبارہ ایک عظیم قوت بنائیں گے۔ اُن کا ماننا ہے کہ اس مقصد کے لیے روس کے آس پاس کے خطوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا بہت اہم ہے اور وہ یوکرین کو کنٹرول کیے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔

حال ہی میں امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے مزید ہتھیار فراہم کرے گا جبکہ اس سے قبل روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ یوکرین میں روس کی توجہ اب صرف مشرق پر نہیں جس کا مطلب ہے کہ روس نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }