بھارتی پنجاب، وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ دریا کا پانی پی کر ہسپتال پہنچ گئے

56

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان مبینہ طور پر دریا کا آلودہ پانی پی کر ہسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو منگل کے روز دہلی کے اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ایک دن بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی  پنجاب کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں بھگونت سنگھ کو دریا میں سے پانی کا گلاس بھر کر پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ کے اسپتال داخل ہونے کی وجہ سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ وہ دریا کا گندا پانی پی کر بیمار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے بھگونت سنگھ کے دریا کے پانی پینے کی وجہ سے بیمار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے اور انہیں کل شام ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے،  بھگونت سنگھ نے دریائے کالی بین کی صفائی کی 22 سالگرہ کے موقع پر دریا کا پانی یہ دکھانے کے لیے پیا کہ یہ پینے کے لیے محفوظ ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلطان پور لودھی میں بہنے والے اس دریا میں آس پاس کے علاقے کی گندگی بہتی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }