ثنا بُچا کی شاہد آفریدی سے شادی کی افواہوں پر وضاحت

122

پاکستانی میڈیا کی سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ ثنا بُچا نے کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ 5 سال پرانی تصویر دوبارہ وائرل ہونے پر ان کے ساتھ شادی کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان ثنا بُچا نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھنچوانی چاہیئے تھی۔

یاد رہے کہ ثنا بُچا اور شاہد آفریدی کی تصویر ابتدائی طور پر 5 سال قبل جون 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے اداکارہ سمیت ان کے ساتھ تصویر میں موجود دیگر خواتین پر بھی تنقید کی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور ثنا بُچا کی یہ تصویر گزشتہ پانچ سال میں متعدد بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ہر بار تصویر کے ساتھ نئے نئے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر شاہد آفریدی اور ثنا بُچا کی تصویر 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جبکہ چند روز قبل بھی یہی تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر نظر آئی اور ساتھ ہی یہ افواہ بھی پھیلائی گئی کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

Advertisement

اس افواہ پر متعدد یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے دعوے کئے مگر ٹی وی کی میزبانی سے کنارہ کش ہونے والی میزبان نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ 5 سال قبل لالا کے ساتھ تصویر بنوائی۔

سابق میزبان ثنا بُچا نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں اس تصویر کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر رمضان شریف میں ایک سحری کی دعوت کے دوران اپنی دوستوں کے ہمراہ کرکٹر کے ساتھ بنوائی تھی۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر سحری کی دعوت کے بعد ثنا بُچا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بہن کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

ثنا بُچا کہا کہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوانا ایک غلطی تھی مگر جو ہو چکا سو چکا، انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر شاہد آفریدی بھی گھبراہٹ کا شکار تھے۔

ثنا بُچا نے مذکورہ تصویر کے حوالے سے کہا کہ اس پر بہت باتیں ہو چکی ہیں اور اب دوبارہ اس کو وائرل کر کے ان کی شادی کی افواہیں پھیلانے کی سخت مذمت کرتی ہیں۔

سابق میزبان نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ طلاق ہو چکی ہے اور مجھے اپنے سابق شوہر کا نام اور چہرہ بھی یاد نہیں ہے۔

Advertisement

اداکارہ ثنا بُچا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو بھول کر آگے بڑھ چکی ہیں اور اب دوسری شادی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کے مطابق ان کے والد انہیں مذاق میں کہتے ہیں کہ ایسا شخص بنا ہی نہیں جو ان کے ساتھ شادی کر سکے۔

سابق ٹی وی میزبان و اداکارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار ہیں مگر دوسرا شخص نہیں مل رہا ہے اور اگر کوئی خواہش مند ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو شخص ان سے شادی کرنے کا خواہش مند ہے، وہ ان سے رابطہ کرے۔

ثنا بُچا نے ازراہ مذاق واضح کیا کہ ان سے شادی کی خواہش رکھنے والا شخص لمبے قد کا ہونا چاہیے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }