مچل اسٹارک کی اہلیہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 شکار کرنے والی پہلی وکٹ کیپر بن گئیں

39
Print Friendly, PDF & Email

آسٹریلوی کرکٹر  مچل اسٹارک کی اہلیہ  ایلیسا ہیلی ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز میں 100 شکار کرنے والی پہلی وکٹ کیپر بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے یہ کارنامہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران  انجام دیا۔

ایلیسا ہیلی نے میچ میں دو کیچ پکڑے اور گریس ہیرس کی تھرو پر ایک رن آؤٹ بھی کیا۔

ایلیسا ہیلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز میں مرد و خواتین  میں مجموعی طور 100 سے زائد شکار کرنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں واحد وکٹ کیپر بن گئی ہیں۔

Advertisement

بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ شکار کرنے والوں کی ٹاپ 5 فہرست میں تین خواتین شامل ہیں۔

اس فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان  ایم ایس دھونی 91 شکار کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر 74 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 73 شکار کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ریچل پرائسٹ 72 شکار کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.