کانگریس کا 5 اگست کو مودی کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا فیصلہ

38

کانگریس کا 5 اگست کو مودی کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا فیصلہ

کانگریس کا 5 اگست کو مودی کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت میں قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس نے 5 اگست کو وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے تحت 5 اگست کو پارلیمنٹ سے بھارتی صدر کی سرکاری رہائش گاہ تک مارچ کرنے اور پھر وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان رواں ہفتے بھارت کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملک میں اشیائے ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

جاری قیمتوں میں اضافے پر پیر کو لوک سبھا اوراس کے بعد منگل کو راجیہ سبھا میں بحث ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 18 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد سے ہی کانگریس لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں قیمتوں میں اضافے اور جی ایس ٹی کا مسئلہ اٹھا رہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }