حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ راما راؤ کی 57 سالہ بیٹی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی راما راؤ کی بیٹی کی لاش حیدر آباد میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاش کو متوفیہ ماہیشوری کی بیٹی نے پنکھے سے لکٹا دیکھا جس کے بعد راما راؤ کے داماد اور گھر کے دیگر افراد نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو مطلع کیا۔
بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ خودکشی کی دفعہ 174 کے تحت درج کیا ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
Advertisement