پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

61

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔

کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }