کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی، سابق کپتان پھٹ پڑے

62

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی، سابق کپتان پھٹ پڑے

کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق کپتان سمیع اللہ خان نے صدر پی ایچ ایف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر پھٹ پڑے ہیں۔

سمیع اللہ خان نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سات سال میں بھی بہتری نہیں لاسکے تو کسی اور کو موقع دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہی، جنوبی افریقہ کے خلاف جو میچ ڈرا ہوا اس سے نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم پر اگر محنت کی جائے تو پہلے جیسی ٹیم واپس آسکتی ہے، حکومت پاکستان کو ہاکی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

Advertisement

سمیع اللہ خان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو معاوضہ نہیں مل رہا جس کا بہت افسوس ہے جبکہ  کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی بہت کم ملتا ہے، کھلاڑی ایسے نہیں کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ایچ ایف میں سیاست ہوگی تو قومی کھیل کا بدترین حال ہی ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }