– بول نیوز

56

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر نے بھارت کو امن کے پیغام کے طور پر کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) کرانے کی سفارش کی ہے۔

شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کے پیا یل ایک عظیم مقصد کے لیے ہے اور ہم سب کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا سفیر ہونے کے ناطے،میں بھارت کو اپنے خطے میں بھی کے پی ایل کا انعقاد کرانے کا مشورہ دوں گا۔

یاد رہے کہ کے پی ایل  کا افتتاحی سیزن اگست 2021 میں کھیلا گیا جس میں کئی ٹاپ فلائٹ پاکستان اور بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

لیگ کا  مقصد  کشمیر اور ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا،لیگ میں چھ فرنچائزز حصہ لے رہی ہیں جن میں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کے پی ایل کے پہلے ایڈیشن کا فائنل راولاکوٹ ہاکس اور مظفرآباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں راولاکوٹ نے پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }