فواد چوہدری نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو دے دیا

55

فواد چوہدری نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو دے دیا

ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

گذشتہ روز بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد صحافی وسیم عباسی نے فواد چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت کس کی برکت سے ہوئی؟‘

Advertisement

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’فیصل آباد جلسے سے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں جلسہ عام کا احتمام کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کا ذمہ دار فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کو قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم کا قصور نہیں کیونکہ امپورٹڈ حکومت کی منحوس ہے‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس کا سپر فور مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس میں پہلا میچ بھارت کے نام رہا تھا جب کہ دوسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کرکے حساب برابر کردیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }