ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

108

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈز کے اعلان کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کے اعلان کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، قومی سلیکشن کمیٹی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آخری مرحلے میں کرنے کی تجویز ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اعلان کی صورت میں پی سی بی، آئی سی سی سے اعلان کی ڈیڈ لائن میں توسیع لے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے اعلان کا کوئی امکان نہیں ہے۔

          واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جس کے میچز 2 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }