آصف علی کا کیچ چھوڑنا ارشدیپ سنگھ کو مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کا شکار

55

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کو  آصف علی کا کیچ چھوڑنا  مہنگا پڑگیا، بھارتی شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستا ن اور بھارت مد مقابل آئے۔  182 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اہم مرحلے پر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا انتہائی آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

اس کے بعد آصف علی نے 2 چوکے اور ایک چھکا لگاکر 8 گیندوں پر 16  رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے ارشدیپ سنگھ پرشدید تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے  کیچ چھوڑ کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

Advertisement

4 ستمبر کو ہونے والے میچ کے بعد سے ابھی تک ارشدیپ سنگھ پر سکھ ہونے کی وجہ سے شدید غصہ کیا جا رہا ہے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ بات اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ  بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے پاکستان ملوث ہے جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

 ارشدیپ سنگھ کے کیچ ڈراپ کرنے پر کپتان  روہت شرما نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا تاہم وہ میدان تک محدود رہا کیونکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور اس میں غلطیاں ہوجانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین نے جیت کی خوشی میں ارشدیپ سنگھ کے کیچ ڈراپ کرنے پر میمز کا طوفان برپا کردیا ہے۔

کوئی  انہیں میجر ارشدیپ کہہ رہا ہے تو کوئی ان کا شکریہ ادا کر رہا ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }