ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے۔
محمد رضوان، بابر اعظم اور سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ کے لیے پہلی پوزیشن کے امیدوار ہیں جب کہ بابراعظم اس وقت پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو ریٹنگز میں بابر اعظم کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ہر ہفتے بدھ کو کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کرتا ہے جب کہ گذشتہ ہفتے کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں نظر آرہی ہے۔
محمد رضوان اور سوریا کمار یودیو نے گذشتہ ہفتے نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں ہفتے رینکنگ میں تبدیلی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ میں اب تک 192 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Advertisement
انہوں نے ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کیں تھیں جب کہ بھارت کے خلاف گروپ میچ میں انہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Advertisement
دوسری جانب سوریا کمار یادیو نے ہانک کانگ کے خلاف سنسنی خیز 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے اب تک تین میچز میں 10 ، 9 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی ہیں اور ٹورنامنٹ میں اب تک وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
Advertisement