ایشیاکپ؛ بھارت نے افغانستان کو بدترین شکست دے دی

63

دبئی: ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے رسمی مقابلے میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 212 رنز اسکور کیے۔

رسمی میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ بھارتی ٹیم کی قیادت کے ایل راہول نے کی۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کپتان کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے جارحانہ انداز میں کیا۔

Advertisement

کے ایل راہول 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سوریا کمار یادیو بھی چھکا لگانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں رشبھ پنت 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 57 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور انہوں نے صرف 21 رنز پر ہی اپنی 6 وکٹیں گنوا دیں۔

حضرت اللہ ززئی صفر، رحمان اللہ گرباز صفر، کریم جنت 2، نجیب اللہ زدران صفر، محمد نبی 7 اور عظمت اللہ عمر زئی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر مظاہرہ کیا اور وکٹ کو محفوظ رکھتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ان کا ساتھ راشد خان اور مجیب الرحمان نے دیا۔

Advertisement

راشد خان 15 اور مجیب الرحمان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ارشدیپ سندگھ، روی چندرن اشون اور دیپک ہودا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں گذشتہ روز پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

پاکستان کی فتح کے بعد بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں، سپر فور مرحلے میں آج کھیلے جانے والا میچ رسمی تھا جب کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }