نسیم شاہ نے شاہین شاہ کا بولنگ ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاہین شاہ آٖفریدی کا بولنگ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
نسیم شاہ 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا ہے۔
نسیم شاہ نے اپنے 100ویں میچ میں محمد نبی کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہین شاہ کو پیچھے چھوڑا ہے جب کہ شاہین شاہ نے یہ کارنامہ 20 سال کی عمر میں انجام دیا تھا لیکن اب نسیم شاہ نے ان سے کم عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے گذشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں لگاتار دو چھکے لگاکر پاکستان کو آخری اوور میں ناقابل یقین فتح دلوائی تھی۔
نسیم شاہ نے ایشیاکپ 2022 میں شاہین شاہ کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے 6 میچز میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
Advertisement