حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امن مذاکرات ناکام

64

عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امن مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان عرب اتحاد برائے امن بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی نے امن مذاکرات کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی باغی کا گروہ اپنے قیدیوں کی رہائی کے بجائے تیل کے امور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ترجمان عرب اتحاد برائے یمن کے مطابق حوثیوں کی نظر میں انسانی مسائل سے کہیں زیادہ تیل کے امور ہیں، اور ان کی دلچسپی صرف تیل کے امور میں ہے۔

Advertisement

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد تمام قیدیوں کی رہائی اور منتشر خاندانوں کو یک جا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }