وہاب ریاض نیویارک اسٹرائیکرز کو فتح دلاسکتے ہیں، کوچ کارل کرو

114

کرکٹ کیلنڈر پر شدت سے انتظار کئے جانے والے ٹورنامنٹس میں سے ایک ابوظبی ٹی ٹین کا سیزن میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شرکت کررہی ہے اور اپنے پہلے سیزن کو اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔

سابق انگلش کرکٹر کارل کرو اس ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں جب کہ اسکواڈ میں پاکستانی وہاب ریاض کے علاوہ کیرون پولارڈ اور انگلینڈ کے ون ڈے فاتح ورلڈ کپ کپتان ایون مورگن جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے سرپرست بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ ہیں۔

کوچ کارل کرو نے کہا کہ ٹیم نے وہاب ریاض، پولارڈ،اور ایون مورگن کے درمیان ایک اچھا توازن بنایا ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ فائنلز میں جیتنے، اہم ٹورنامنٹ جیتنے اور ہر طرح کے فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے کا شاندار تجربہ حاصل ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹام ہارٹلے اور اظہار الحق نوید جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو فرنچائز ٹورنامنٹس کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیویارک اسٹرائیکرز  کے کوچ نے مزید کہا کہ ڈرافٹ میں ہمارا ایک مقصد بیٹنگ کے اعتبار سے بہت گہرائی کے ساتھ ایک اسکواڈ منتخب کرنا تھا آپ کچھ ایسے نام بھی دیکھیں گے جو 8، 9، 10 نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }