حارث رؤف نے نیدر لینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا

52

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر بیس ڈی لیڈ کی آنکھ میں لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

بعد ازاں نیڈر لینڈ کے بلے باز بس ڈی لیڈ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔  رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نینڈر لینڈ کے بیٹر کے چہرے پر آنکھ کے نیچے کٹ لگا ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }