کسی قسم کی سیاسی انتشاروالی پوسٹ شئیرنہ کریں(انجینئرمحمدجاوید)
پاکستانی کمیونٹی ملک میں جاری سیاسی کشکمش کوسوشل میڈیاپے شئیرنہ کرے(انجینیئرمحمدجاوید)۔
راس الخیمہ(نیوزڈیسک)::یواے ای میں مقیم پاکستانی ہموطنوں سے اپیل ہے کہ اس وقت پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش کوسوشل میڈیاپرپوسٹ نہ کریں اورنہ ہی اس قسم کی ویڈیوز کسی کے ساتھ شئیرکریں ۔کیونکہ یہ سب کچھ ہمارے ملک کامسئلہ ہے اسے وہیں رہناچاہہیے نہ کہ ہم اسے پوری دنیا کودکھائیں ۔ان خیالات کااظہارراس الخیمہ میں مقیم محب وطن پاکستانی صدرورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاوید نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یواے ای ایک پرامن ملک ہے ہم یہاں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کمارہے ہیں ۔یواے ای کاقانون کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا،لہذاہمارافرض بنتاہے کہ ہم اس طرح کی پوسٹ سوشل میڈیاپرشئیرکرکے نہ اپنے لیئے مشکل پیدا کریں اور نہ دوسروں کے لیئے،لہذا ایسی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں بہت شکریہ۔اللہ ہم سب کاحامی وناصر ہو۔