قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک شخص کورونا کا شکار

38

قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری  کردہ بیان کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن  کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جس رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ ٹیم کے ہمراہ  گراؤنڈ نہیں جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے مقررہ وقت پر ہی  شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

مہمان ٹیم کو میزبان ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }