روسی حملے کے چار ماہ بعد یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ ہموار

66

روسی حملے کے چار ماہ بعد یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ ہموار

روسی حملے کے چار ماہ بعد یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ ہموار

روسی حملے کے چار ماہ بعد یورپی یونین نے یوکرین کو بلاک میں شامل ہونے کے لیے امیدوار کی حیثیت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یوکرینی صدر کا سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ’یوکرین کا مستقبل یورپی یونین کے ساتھ ہے‘۔

یوکرینی صدر کے ٹوئٹ کے جواب میں یورپی کونسل کے چیف چارلس مچل نے کہا کہ ’ہمارا مستقبل ایک ساتھ ہے‘۔

Advertisement

یوکرینی صدر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نے اس لمحے کے لیے 30 سال انتظار کیا ہے۔

زیلنسکی نے یورپی کونسل کے اقدام کو اپنے ملک کی فتح قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مکمل رکنیت کے حصول اور روس کی شکست تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب یوکرینی حکومت کے مشیر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں شمولیت سے جنگ زدہ ملک کا حوصلہ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے چند بعد یوکرینی حکام نے یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست دی تھی جس کا جائزہ لینے کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے گئے اور رکن ممالک سے ان کی رائے لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ مغربی ممالک روس کے یوکرین پر حملے کو غلط قرار دیتے ہیں جبکہ اس جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

گذشتہ چار ماہ سے جاری جنگ کے دوران کئی شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ اس جنگ کے دوران خوراک کے بحران نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

بحران کی خاص وجہ دونوں ممالک کی گندم کی کاشت کا متاثر ہونا اور کھانا پکانے کا آئل سمیت دیگر اشیاء کی برآمد کا بھی متاثر ہونا ہے جو کہ جنگ کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }