روس: اسکول میں فائرنگ سے 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

42

روس  میں اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک  ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ایژیکس  میں واقع ایک اسکول  میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 30 سال کے لگ بھگ تھی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیکیورٹی پر مامور دو گارڈز کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسکول میں داخل ہوکر بچوں اور اساتذہ پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو گھیرے میں لے لیا  جس کے بعد  حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔

Advertisement

اسکول کے قریبی علاقے کی ناکہ بندی کرکے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }