عثمان قادر کی انجری کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

107

عثمان قادر کی انجری کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

لیگ اسپنر عثمان قادر انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایلکس ہیلز کا کیچ لیتے ہوئے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں محمد حسنین کی گیند پر الیکس ہیلز نے شاٹ کھیلا، مڈ وکٹ پر موجود عثمان قادر نے کیچ پکڑنے کے لیے اپنے بائیں جانب ڈائیو لگائی۔

کیچ پکڑنے کے دوران عثمان قادر نے بہت مہارت سے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ پکڑا اور گیند کو ہاتھ سے گرنے نہیں دیا جس کے بعد ایلکس ہلز 3 گیندوں پر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

بعد ازاں عثمان قادر میچ میں بولنگ نہیں کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ افتخار احمد کو اوور دیے گئے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 23 رنز دیے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی انجری میں بہتری آئی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف بدھ کو ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنوادی تھیں تاہم ہیری بروک اور بین ڈکٹ نے ٹیم کو سہارا دیا۔

میچ کے 18 ویں اوور میں 24 رنز لینے کے بعد انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی تھی لیکن 19 ویں اوور میں حارث رؤف نے پانسا ہی پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

انگلینڈ کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 4 رنز درکار تھے لیکن ریس ٹوپلے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوگئے اور اس طرح پاکستان نے یہ میچ 3 رنز سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، محمد رضوان کی 88 رنز کی اننگز اور آصف علی کے 3 گیندوں پر 13 رنز نے ہدف کو 166 تک پہنچنے میں کافی مدد کی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }