پچاس فیصدسرکاری ملازمین 31مئی سے دفاترسے کام شروع کرینگے:حمدان بن محمد
دبئی، (اردو ویکلی آن لائن)۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ 50 فیصد سرکاری ملازمین 31 مئی 2020 سے دفاتر سے کام کریں گے۔ شیخ حمدان کے منظور شدہ اس نئے فیصلے کے مطابق 100 فیصد سرکاری ملازم دو ہفتوں کے بعد 14 جون 2020 سے دفتر سے کام کرنا شروع کریں گے۔ سرکاری دفاتر میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔ شیخ حمدان نے کہا کہ یہ فیصلہ امارت میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے دبئی حکومت کے جامع منصوبے کا ایک حصہ ہے تاہم اس دوران تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ایسے اہم شعبے جو نقل وحرکت کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں پہلے ہی ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ دوسرے شعبے جنہوں نے معاشی سرگرمیوں کو بتدریج دوبارہ کھولنے کے لئے دوبارہ کام شروع کیا ہے بھی سختی سے ان احتیاطی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ ولی عہد نے کہا کہ ان حفاظتی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور اس عمل کی قریب سے نگرانی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کی کہ یہ فیصلہ شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ اور معیشت کو دوبارہ کھولنے کے لئے حکومت دبئی کی محتاط پالیسی کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت معاشی شعبوں اور عالمی بحران کے اثرات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی کے انتہائی موثر ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر نے شہر کو وبائی امراض سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شہر نے بحرانوں سے نمٹنے اور معاشرے کے تحفظ کے لئے جدید حل تلاش کرنے میں بھی دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ ولی عہد نے زور دے کر کہا کہ دبئی میں تمام سرکاری اداروں کو ملازمین اور صارفین کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر کے نفاذ کے لئے پوری طرح پرعزم ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ قومی قیادت معاشرے کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ علی بن زاید الفلاسی نے کہا کہ اس فیصلے سے کچھ ملازمین کو گھر سے ہی کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں بزرگ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، معذور، حاملہ خواتین اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ الفلاسی نے سرکاری خدمات کے حصول کے لئے صارفین کو سمارٹ حل استعمال کرنے کی ترغیب دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملازمین اور صارفین دونوں محفوظ رہیں۔ دبئی حکومت کا انسانی وسائل کا محکمہ حکومت کے تمام اداروں اور دفاتر میں سو فیصد ملازمین کے ساتھ مکمل آپریشنز شروع کرنے کے حوالے سے سرکلر بعد میں جاری کرے گا جس میں نئے اقدامات کی تفصیلات پیش کی جائیں گ