خلیفہ بن زاید نے اے ڈی جی ایم سے متعلق نئے ترمیمی قانون کا نفاذ کردیا

217

صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ ، اے ڈی جی ایم سے متعلق قانون نمبر 4 مجریہ 2013 کے قواعد میں بعض ترامیم کیلئے قانون کا اجراء و نفاذ کردیا – ان ترامیم کے ذریعے اے ڈی جی ایم کی اس قریبی و معاون شراکت داری کا اظہار ہوتا ہے جو اس نے ابوظہبی کے حکومتی شراکت داروں کے ساتھ کررکھی ہے ، اس میں بالخصوص ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ ، اے ڈی جے ڈی اور محکمہ اقتصادی ترقی ، ڈی ای ڈی شامل ہیں –

ان ترامیم میں ڈی ای ڈی کے ساتھ تشکیل کردہ دہرے لائنسنگ نظام کو باضابطہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے اے ڈی جی ایم کے اداروں کو ابوظہبی میں اپنی شاخیں ، ذیلی ادارے اور نمائیندہ دفاتر کھولنے کا اختیار حاصل ہوگا اور اس کیلئے اسے اے ڈی جی ایم سے عملی طور پر باہر ہونے کی کوئی ضرورت درکار نہیں ہوگی – اس نئے قانون میں ان افراد کو بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جنہوں نے ڈی ای ڈی سے لائسنس حاصل کررکھا ہے اور انہیں اے ڈی جی ایم کی جغرافیائی حدود سے باہر کام کرنے کی اجازت ہوگی جس کیلئے انہیں اے ڈی جی ایم کے طے کردہ ضابطے کی پیروی بھی کرنا ہوگی –

 

اس نئے قانون کے ذریعے متعدد وہ ترامیم کی گئی ہیں جو کہ تنازعات کے حل سے متعلق ہیں جن میں بالخصوص اے ڈی جی ایم کی عدالتوں کا دائرہ اختیار شامل ہے ۔ نئے قواعد کے مطابق فریقین بغیر اے ڈی جی ایم کے اپنے تنازعات کو عدالتوں سے حل کراسکیں گے ۔ دیگر قواعد اے ڈی جی ایم کی عدالتوں کے اختیار اور ابوظہبی کے جوڈیشل نظام سے بھی متعلق ہیں – اس کے علاوہ اے ڈی جی ایم کی عدالتوں اور ابوظہبی کی عدالتوں کے فیصلوں کے نفاذ سے متعلق بھی ترامیم کا اجراء کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }