قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کے لئے کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کو نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست قطر کے حکام نے آج کہا کہ اس سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ملین سے زیادہ شائقین کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن لازمی نہیں ہوگی۔
حکام نے صحت کے نئے رہنما خطوط میں کہا ہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے قطر کے لیے پروازیں لینے سے پہلے چھ سال سے زیادہ عمر کے تمام زائرین کو منفی کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔
29 روزہ ٹورنامنٹ دسمبر 2019 میں کووڈ وبائی بیماری کے ظاہر ہونے کے بعد شائقین کے ساتھ کھیلوں کا پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہوگا۔
قطر کے منتظمین اور فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ ایونٹ اس بات کی علامت ہو کہ دنیا تباہ کن وبائی مرض سے نکل رہی ہے۔
Advertisement
منتظؓمین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر خطرہ دوبارہ پھیل گیا تو صحت کے رہنما خطوط بدل جائیں گے۔
قطر کی وزارت صحت نے کہا کہ شائقین کو قطر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا ہوں گے اور جو بھی کوویڈ 19 سے متاثر ہو گا، اسے وزارت صحت عامہ کے رہنما خطوط کے مطابق الگ تھلگ رہنے کی ضرورت ہوگی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں، ریفریوں اور آفیشلز کو ایک محفوظ “بائیو ببل” میں رہنے پر مجبور کر سکتی ہے اگر کورونا وائرس کے کیسز “محفوظ آپریشن اور ایونٹ کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کے لیے” شروع ہو جائیں۔
Advertisement