یوکرین کا روس کے فوجی سازو سامان کے مرکز پر قبضے کا دعویٰ

56

یوکرین نے لیمان میں واقع روس کے لاجسٹک حب پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جس کو یوکرین کی اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے لیمان پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے جس کو روس کی ایک بڑی شکست قرار دیا جارہا ہے۔

روس نے مئی میں لیمان پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے یہ علاقہ قریبی علاقوں میں آپریشن کے لیے لاجسٹک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم اب یوکرینی فوج نے لیمان میں واقع لاجسٹک حب پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث یوکرینی فوج کو آگے بڑھنے اور روس کی سپلائی لائن کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع نے بھی یوکرینی فوج کے گھیراؤ کے خطرے کے پیش نظر لائمن کے علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلوالی ہیں۔۔

یوکرینی فوج کی یہ اہم کامیابی روسی صدر پیوتن کے لیے دھچکے سے کم نہیں کیونکہ حال ہی میں انہوں نے یوکرین کے کچھ علاقوں کا روس سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ان علاقوں میں لاگانسک، خیرسون، ڈونسک اور ژاپوریژیا شامل ہیں جنہوں نے روس میں ضم ہونے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Advertisement

روس کے الحاق کے اعلان کو یوکرین اور مغربی ممالک نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

یورپ کے 27 رہنماؤں نے روس پر عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روس میں یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یوکرین اور مغرب میں ان کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ لاگانسک، خیرسون، ڈونسک اور ژاپوریژیا کے لوگ ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری بننے جارہے ہیں تاہم یوکرین اپنی تمام فوجی کارروائیاں بند کردے‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }