سیلاب زدگان کی مدد، یورپی پارلیمنٹ میں بحث کل ہو گی

76

پاکستان میں سیلاب زدگان کی صورتحال اور ان کی امداد پر کل یورپی پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹراسبرگ میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کے علاوہ پارلیمان یورپی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دے گی۔

اس سلسلے میں یورپی یونین بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی اسٹراسبرگ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی ضروریات اور اس کے لیے ریاستی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

یورپی یونین کے حکام نے پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کل کی میٹنگ کے بعد انہیں آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی پارلیمنٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق ابتدائی بحث ہوئی تھی جس کے بعد اس قدرتی آفت کے پیش نظر اسے پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اس بدترین سیلاب کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }