نیپال کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کو جمعرات کو ملک کے دارالحکومت پہنچنے پر فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندیپ لامچھانے کو تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔ ان پر ایک لڑکی کی عصمت دری کا الزام ہے۔
ایک نجی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیپال کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر سندیپ لامیچانے کو پولیس کی حراست میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے نیپالی کرکٹر نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا تھا کہ بڑی امید اور طاقت کے ساتھ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں اس 6 اکتوبر 2022 کو اپنے آبائی ملک نیپال پہنچ رہا ہوں۔
Advertisement
سندیپ لامیچانے نے مزید لکھا کہ جھوٹے الزام کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے اپنے آپ کو نیپال کی اتھارٹی کے حوالے کر دوں گا۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے سندیپ لامیچانے پر ایک 17 سالہ لڑکی نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں اس کی عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا اور گوشالہ میٹروپولیٹن پولیس سرکل میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق کرکٹر مبینہ طور پر21 اگست کو لڑکی کو کھٹمنڈو اور بھکتا پور کے مختلف مقامات پر لے گیا اور اسی رات کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
नाबालिग किशोरी बलात्कारको आरोप लागेका क्रिकेटर सन्दीप लामिछाने विमानस्थलबाट पक्राउ । विमानस्थलमा ओर्लिएलगत्तै गौशाला प्रहरी वृत्त लगियो । pic.twitter.com/SDNjBoYszD
— Kantipur TV HD (@KantipurTVHD) October 6, 2022
Advertisement
سندیپ لامیچانے جو اس وقت جمیکا تلاواہ کے لیے کیریبین پریمیئر لیگ میں کھیل رہے تھے، نے اسی دن اپنے فیس بک پر لکھا، “میں بے قصور ہوں۔ میں نے سی پی ایل سے چھٹی لینے اور چند دنوں میں اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندیپ لامیچانے نے کہا کہ میں ان تمام بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ امید ہے کہ قانون سب کے لیے برابر کام کرے گا۔
نیپال کے کپتان سندیپ لامیچانے کی شہرت اس وقت بڑھی جب وہ 2018 میں واپس انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے اپنے ملک سے پہلے کھلاڑی بن گئے جب انہیں دہلی کیپٹلز نے اپنی ٹیم میں لیا تھا۔
Advertisement