شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

91

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اب ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

شاداب خان نے 2017 میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 69 اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے 21.55 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

لیگ اسپنر نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

علاوہ ازیں فاسٹ بولر عمر گل اور آف اسپنر سعید اجمل بھی ٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ شاہد آفریدی کا اس فہرست میں پہلا نمبر ہے، انہوں نے 98 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ شاداب خان جلد ہی ان عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ اس فارمیٹ میں مسلسل کھیلتے آرہے ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پانچ کھلاڑی:

Advertisement

شاہد آفریدی: 98 وکٹیں

عمر گل: 85 وکٹیں

سعید اجمل: 85 وکٹیں

شاداب خان: 85 وکٹیں

محمد حفیظ: 65 وکٹیں

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }