عبداللہ بن زاید اور سویڈش وزیرخارجہ کا انسداد کووڈ 19 کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال

80

وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعلقات عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے سویڈن کی وزیر خارجہ این لیند کے ساتھ گفتگو میں متحدہ عرب امارات اور سوڈین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا – دونوں وزراء کے درمیان ویڈیو کال کےذریعے ہونے والے رابطے میں باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی اور عالمی امور زیر غور آئے جن میں یمن کی صورتحال ، کووڈ 19 کی وباء کیخلاف عالمی سطح پر جاری کوششیں بھی شامل تھیں ، وباء کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان مہارت و تجربات کے تبادلے پر بات ہوئی – اس ویڈیو کال کے دوران وزیر صحت و تحفظ ڈاکٹر عبدالرحمن بن محمد بن ناصر العویس بھی شریک تھے – دونوں وزراء نے صنفی مساوات کیلئے دونوں ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور خواتین ، امن و سلامتی پروگرام کے دوسرے دور کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ یہ پروگرام رواں سال کے آغاز میں جنرل ویمن یونین کی چیئرویمن زچہ و بچہ کیلئے سپریم کونسل کی صدر عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی سرپرستی میں طلب کیا گیا تھا – شیخ عبداللہ نے سویڈش وزیرخارجہ کو سویڈن کے قومی دن کی مناسبت سے بھی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کووڈ 19 کے بحران سے نمٹنے میں عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ صحت بحران سے نمٹنے کے ساتھ ترقیاتی عمل کو جاری رکھا جاسکے – سویڈن کی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے عرب امارات میں وائرس وباء سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھی اظہار افسوس کیا

ابوظہبی ، 8 جون ، 2020 (وام)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }