ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی (وام) نے جی آئی ٹیکس ٹیکنالوجی ویک کے 42ویں ایڈیشن میں اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی اور نیوزسسٹم میں زیراستعمال جدید ترین ٹیک سلوشنز،سسٹمز اور سمارٹ ایپلی کیشنز کی نمائش کی۔وام نے نیوز سے متعلق ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی، جو متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل تبدیلی کی مہم میں شراکت اور عالمی سطح پر اس کی میڈیا رسائی کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
جی آئی ٹیکس کے شرکا نے وام کی ڈیجیٹل سروسزکے بارے میں پیش کیے گئے وام لائیو سسٹم کے براہ راست مظاہرے کا مشاہدہ کیا،وام لائیو سسٹم ایجنسی کے سامعین کو تازہ ترین اور اہم ترین مقامی، علاقائی اور عالمی خبروں بشمول تصاویر اور تمام واقعات کی ویڈیوزتک رسائی فراہم کرنے کے لیے انٹرایکٹو ڈیجیٹل ڈسپلے اسکرینز کا استعمال کرتاہے۔وام اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر وام لائیو ڈسپلے اسکرینزکو ہوائی اڈوں، شاپنگ سینٹرز، ٹرانسپورٹ اسٹیشنز اور کسٹمر ہیی نیس مراکزجیسے مقامات پر زیادہ سے زیادہ نصب کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
مزید برآں، وام نے جی آئی ٹیکس ٹیکنالوجی ویک میں گلوبل میڈیا کانگریس کے بارے میں شرکا کو آگاہی فراہم کی،جو کہ ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشنز کمپنی (ایڈنیک گروپ) اور وام کے درمیان شراکت داری کے تحت 15 سے 17 نومبر تک منعقد ہوگی، اس کے علاوہ 19 زبانوں میں پیش کی جانے والی ایجنسی کی نیوز سروسزبارے بھی بتایا گیا۔گلوبل میڈیا کانگریس خطے اور دنیا میں میڈیا کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین ترقی اور مستقبل کے امکانات کو پیش کرے گی(نیوزبشکریہ وام)