بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، ویو رچرڈ کی پاکستان کی حمایت

48

بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، ویو رچرڈ کی پاکستان کی حمایت

Advertisement

بھارت کے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ویو رچرڈز پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویو رچرڈز نے پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

سر ویو رچرڈز گوادر شارک کے مینٹور کے طور پر پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جب پاکستان میں ہوتا ہوں تو گھر جیسا محسوس کرتا ہوں، مجھے پاکستان میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں اور میں یہاں انتہائی محفوظ محسوس کرتا ہوں‘۔

سر ویو رچرڈز کا پڑوسی ممالک کے درمیان ہونے والے میچز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں ان ٹیموں کو زیادہ کثرت سے ٹکراتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اور امید ہے مستقبل میں چیزیں بدل جائیں گی۔

واضح رہے کہ منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارت نے 2008 سے پاکستان کا سفر نہیں کیا ہے۔

Advertisement

آخری مرتبہ 2012 میں دو طرفہ سیریز کھیلی گئی تھی جب کہ پاکستان نے محدود اوورز کے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }