ملائشیا میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

44

ملائیشیا میں گزشتہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملائیشین وزیر اعظم کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس ملائیشیا میں 19 نومبر کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالغنی صالح نے آج ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمانی امیدواروں کو آئندہ نومبر کی پانچ تاریخ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنا ہوں گے، اور انتخابی مہم دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

تقریباً 21 ملین ملائیشین شہری رواں سال 222 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملائیشیا میں عام انتخابات ستمبر 2023 میں ہونے والے تھے۔ تاہم ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے 10 اکتوبر کو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر یقینی معاشی صورتحال کے باوجود ووٹرز کی واقفیت بھی سابقہ پارٹی کے حق میں ہونے کی امید ہے، جسے 2018 میں بڑی حد تک اربوں ڈالر کے  کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے شکست ہوئی تھی اور جس نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو جیل میں ڈال دیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }