جب کوئی مسافر لمبے سفر کے بعد اپنی منزل پر پہنچتا ہے تو بعض اوقات سفر کی تھکان سے وہ دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔
لیکن طویل مسافت کے بعد جب ائیرپورٹ پر کسی مسافر کا جگری دوست اس کے استقبال میں بھنگڑے ڈالے تو ساری تھکان دور ہو جاتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ ہیتھرو ائیرپورٹ پر پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک سکھ شخص نے اپنے دوست کا بھنگڑا ڈال کر استقبال کیا۔ اس شخص کے والہانہ استقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے.
This has to be one of the most legendary welcomes at Heathrow Airport pic.twitter.com/Wr9JbRv3Qg
Advertisement
— UB1UB2 Southall (@UB1UB2) October 21, 2022
سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ان بہترین چیزوں میں سے ایک ہے جو انہوں نے عمروں میں دیکھی ہیں۔
29 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ٹرالی پر سامان کے ساتھ آمد گیٹ سے نکل رہا ہے اور وہ اپنے دوست کی تلاش میں نظر آتا ہے۔
مسافر کی تلاش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے کیونکہ وہ شخص جو اسے لینے آیا تھا، ویٹنگ ایریا میں ریلنگ کو عبور کرتا ہے اور اس کی طرف بڑھتا ہے۔
دونوں دوست دوسرے مسافروں اور دیگر افراد کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے ہیں اور پھر اس کے بعد بغلگیر ہوتے ہیں۔
Advertisement
بھنگڑا ڈال کر ایک دوسرے کو مضبوطی سے گلے لگانے والی دوستوں کی اس جوڑی کے پیار کو دیکھ مسافروں کے چہرے بھی خوشی سے چمک رہے تھے۔
مسافر دوست کو اس کے بعد اسے گیٹ پر انتظار کر رہے دوسروں سے ملنے کے لیے لے جایا جاتا ہے اور یہیں پر ویڈیو ختم ہوتی ہے۔
Advertisement