سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کورونا کی بجائے اللہ سے ڈریں۔ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہون
بہت ضروری ہے۔
اپنے ایک بیان میں ق لیگی صدر کا کہنا تھا اپنے اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو کھانا دیا کریں۔ جب اللہ راضی ہوتا ہے تب ہی معجزات ہوتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے اور تمام لوگوں کیلئے یہ واقعی لمحہ فکریہ ہے، کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔