کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے فخر زمان اور شان مسعود کی دستیابی سے متعلق اہم بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شان مسعود ریکور کرچکے ہیں اوہ کل میچ کے لیے دستیاب ہیں تاہم فخر زمان ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے اور وہ کل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہوں گا کہ میچ ہو لیکن موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ جتنا بھی میچ ہو ہم لوگ تیار ہیں، کل اپنی پوری کوشش کریں گے۔ جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی واپس آیا ہے اور حارث رؤف بھی اچھی فارم میں ہے۔ حارث رؤف بگ بیش کھیل چکے ہیں، انہوں نے شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ سب بولرز کو یہاں کی کنڈیشنز کا بتایا ہے، ہر کھلاڑی کے لیے ہم نے الگ پلان تیار کیا ہے، اسی کے مطابق کھیلیں گے۔ شاداب خان اور محمد نواز پلان کے مطابق اچھا کھیلتے ہیں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔
Advertisement
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں تمام کھلاڑیوں سے اچھے طریقے سے ملیں۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں ابھی گئے نہیں ، وکٹ کو کور کیا ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے گراؤنڈز بڑے ہیں، کوشش ہوگی اسکور کرتے رہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹ تیز ہے، کوئی بھی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ میچ میں کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا کر جتوا سکتا ہے۔
Advertisement