قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
ترجمان قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق شان مسعود کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے تاہم ان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں۔
کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شان مسعود میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث انجرڈ ہوگئے تھے۔
Advertisement
پریکٹس سیشن کے دوران محمد نواز نے شاٹ کھیلا تو گیند شان مسعود کے سر پر جا لگی تھی۔ شان مسعود کے گیند لگنے پر محمد نواز پریشان ہوگئے اور تذبذب کے عالم میں افسردہ ہوکر گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے تھے۔
Advertisement