قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ٹوئٹر پر ایک ملین فالوورز رکھنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اورآل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ملین فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔
1 million followers. When I started playing cricket, I though even 1 match for my country will be a huge. Without your support, love, prayers, criticism, I wouldn’t have grown as a cricketer or person. Sending prayers and love to all my #TwitterFamily
Artwork credit= @TahaJawaid pic.twitter.com/WAp4Y6TeNL
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 23, 2022
اس موقع پر انہوں نے ٹائٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو ایک میچ بھی میرے لیے بھی بہت بڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی محبتوں، تعاون، دعاؤں اور تنقید کے بغیر میں ایک کرکٹر اور شخص کے طور پر نہیں ابھر سکتا تھا۔ میں اپنی تمام ٹوئٹر فیملی کو دعائیں اور پیار بھیج رہا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان 1998 میں میانوالی میں پیدا ہوئے تھے جبکہ بین الاقوامی سطح پر انہوں نے اپنا پہلا میچ 26 مارچ 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
ڈیبیو کرنے کے بعد آل راؤنڈر نے پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور اب تک پاکستان کے لیے 118 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 149 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
علاوہ ازیں 118 میچز میں انہوں نے 975 رنز بھی اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم میں بطور نائب کپتان کے علاوہ پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی ہیں۔