نفسیاتی مریض نے اپنے ہی گھر والوں کو کمرے میں بند کرکے زندہ جلا دیا

94

سعودی عرب کے شہر صفوی میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو زندہ جلا دیا جس سے تمام افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی تحقیقات کے مطابق  یہ ایک حادثہ نہیں بلکہ اس خاندان ہی کے ایک فرد کا اقدام تھا جس نے اپنے ہی خاندان جس میں ماں، باپ، بہن بھائی شامل ہیں جنہیں ایک کمرے میں بند کیا اور انہیں آگ لگا دی۔

رواں ہفتے پیش آنے والے اس المناک واقعے کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جوکہ خود بھی آگ لگنے سے معمولی طورپر متاثر ہے تاہم پولیس کی موجودگی میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ملزم کی عمر تیس سال کے درمیان ہے اور وہ نفسیاتی مرض کا شکار ہے، اس نے خاندان کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا باہر نکلنے کے تمام راستے بند کردیے، آگ میں جھلس جانے کے باعث تمام افراد کی لاشیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }