ایران؛ دہشت گردوں کا شاہ چراغ مزار پر حملہ، 15 زائرین شہید
شیراز: دہشت گردوں نے ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ مزار پر حملے کرکے 15 زائرین شہید کردیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے فارس کے دارالحکومت شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم المعروف شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مزار کے اندر گھستے ہی زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 زائرین موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
Advertisement
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے زائرین میں زیادہ تر چھوٹے بچے اور خواتین شامل ہیں جب کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موقع سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ تیسرے دہشت گرد کو پکڑنے کے لیے تلاش جاری ہے۔