مصر کی حکومت کو معاشی استحکام کے لیے قرض لینا مہنگا پڑ گیا، مصری کرنسی پاؤنڈ کی قدر ریکارڈ کم سطح پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر کا پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 14.5 فیصد گر کر ریکارڈ کم سطح پر آ گیا جب مصری حکام کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا گیا۔
مصر ملک کے معاشی نقطہ نظر کو بہتر بنانے کی کوشش میں مارچ سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
مرکزی بینک نے بھی ایک آؤٹ آف سائیکل میٹنگ میں شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا، مرکزی بینک نے اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد افراط زر کی توقعات کو مستحکم کرنا اور طلب کے بوجھ پر قابو پانا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے معاشی پریشانیاں مزید گہری ہونے کے بعد مصر مارچ سے نئے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہا تھا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ طویل عرصے سے مصر پر زور دے رہا ہے کہ وہ شرح مبادلہ میں زیادہ لچک پیدا کرے۔
آئی ایم ایف نے اپنے ایک بیان میں 3 بلین ڈالر، 46 ماہ کی توسیعی فنڈ سہولت پر عملے کی سطح کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ اس معاہدے سے ایک بڑے، کثیر سالہ فنانسنگ پیکج کو متحرک کرنے کی توقع ہے، جس میں جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں تقریباً 5 بلین ڈالر شامل ہیں، جو مصر کی مالی حالت کو بہتر کرنے میں مدد دے گا۔
مصر کے مرکزی بینک نے کہا کہ وہ اقتصادی اصلاحات کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور “دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے ای جی پی کی قدر کا تعین کرنے کے لیے رسد اور طلب کی قوتوں کو چھوڑ کر، ایک پائیدار لچکدار شرح مبادلہ کی طرف چلا گیا ہے۔