بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کے لیے پر امید

57

بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کے لیے پر امید

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانا ایک بڑا اپ سیٹ ہوگا۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہے جس میں گروپ 2 کی ٹیمیں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ سے ایک دن قبل بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے نہیں ہے اور اگر ہم بھارت کو ہرا دیتے ہیں تو یہ ایک بڑا سرپرائز ہوگا۔

Advertisement

گروپ 2 میں بھارت اور بنگلادیش کے 4،4 پوائنٹس ہیں اور اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے اور ہم ایک ہی انداز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی ایک ٹیم کے خلاف اپنی توجہ مرکوز نہیں کرنا چاہتے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم صرف اپنے منصوبوں پر قائم رہنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے اسٹرائیک ریٹ کی کوئی فکر نہیں‘۔

بنگلادیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہم بقیہ دو میچز میں اچھا کھیلنا کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر ہم بھارت اور پاکستان کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو بڑا اپ سیٹ ہوجائے گا۔

دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں لیکن اگر آئرلینڈ اور زمبابوے جیسی ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دے سکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں‘۔

بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے اس میچ میں ہاؤس فل ہوگا کیونکہ بھارت جہاں بھی کھیلتا ہے انہیں اچھی سپورٹ ملتی ہے‘۔ مجھے لگتا ہے یہ ایک اچھا میچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اس وقت فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے لیکن ہم بھارت کو پریشان کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }