محمد حارث نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کو دے دیا

56

محمد حارث نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کو دے دیا

نوجوان وکٹ و بیٹر محمد حارث کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم نے مجھے بغیر کسی خوف کے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سلیکشن کو درست ثابت کیا اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں کے خلاف جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

انہوں نے اس میچ میں تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں محمد حارث نے اپنی کارکردگی سے متعلق بتاتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

محمد حارث کہتے ہیں کہ نیٹ میں اچھا کھیل رہا تھا جس نے مجھے میچ میں اعتماد دیا اور میں نے ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ’جنوبی افریقہ کے خلاف رضوان بھائی جلدی آؤٹ ہوگئے تھے، اس لیے میں نے پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کی‘۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جب میں وکٹ پر پہنچا تو کپتان نے مجھے کہا کہ ڈرے بغیر کھیلوں اور بولرز کے بارے میں زیادہ نہ سوچوں، انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنا فطری کھیل کھیلوں اور ہر گیند پر اپنی توجہ مرکوز کروں‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے کپتان کی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بیٹنگ کی اور کامیاب ہوا‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ اتوار کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا جب کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضرروی ہے تاہم اگلے مرحلے میں جانے کا فیصلہ گروپ میں موجود بقیہ ٹیموں کے میچز پر منحصر ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }